Official Web

فلاحی اداروں کی آڑ میں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بھی انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فلاحی اداروں کی آڑ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بھی انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول کے پارٹ ون کی کلاز 66 کی ذیلی کلاز ایک میں ترمیم کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ مزید پندرہ اداروں اور تنظیموں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حامل فہرست میں شامل کیا جائے۔

جن اداروں اور تنظیموں کو شامل کیا جارہا ہے ان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں، اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کمپنی لمیٹڈ (آئی این پی سی سی ایل)، فوجی فاؤنڈیشن، علی زیب فاونڈیشن، سپریم کورٹ آف پاکستان واٹر کنزرویشن اکاؤنٹ، آڈٹ اوورسائٹ بورڈ، میک اے وش فاونڈیشن، سندس فاوڈیشن ، دی سیٹیزن فاونڈیشن، نجکاری کمیشن آف پاکستان، دعوت ہدایہ کراچی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن شامل ہیں