چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیستاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جہاں کچھ مغربیسیاستدان اور میڈیا سنکیانگ سے متعلق جھوٹ کو پھیلانے میںمصروف ہیں ، وہیں کچھ اچھے لوگ سنکیانگ کے بارے میں حقیقت بتانے ، سنکیانگ کے جھوٹ اور اس کے پیچھے کارفرما سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔ فرانسیسیمصنف میکسم ویواس ان میں سے ایک ہیں ۔ ان کی کتاب جس کا عنوان ہے "ویغور کی جعلی خبروں کا اختتام" حالیہ دنوں شائع ہوئی ہے ۔ سنکیانگ کی اصل صورتحال کو متعارف کرانے کوروکنے کے لئے ان پر مختلف طریقے سے دباؤ ڈالا گیا اور یہاں تک کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں ۔ ترجمان نے کہا کہ میکسمویواس کا عمل قابل تعریف ہے ، اور ان کے علاوہ امریکہ کی"گرے زون” ویب سائٹ اور آسٹریلیوی سٹیزن پارٹی کی اشاعت "آسٹریلیائی الرٹ سروس” نے بھی سنکیانگ کی اصل صورتحال کا تعارف کروانے والے مضامین شائع کیے۔ہمین یقین ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سنکیانگ کی اصل صورتحال سے آگاہی حاصلکرسکیں گے ۔