Official Web

ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

لاہور: این اے 75 ڈسکہ میں کل انتخابی دنگل لگے گا۔ ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 75 کے الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ وقت ختم ہونے کے بعد مہم چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی۔

ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے دوبارہ کشیدگی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسو والا میں ریلی میں شریک ن لیگ کی سابق ایم پی اے کنول نعمان پر فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی، ایک کارکن کو اغوا بھی کیا گیا۔ عطا تارڑ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے واقعات پولنگ کے روز حالات خراب کرنے کا پیش خیمہ ہیں۔

ن لیگ کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ سے فائرنگ اور مغوی کارکن کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔