Official Web

ہانگ کانگ کے تمام مکاتب فکر کی شخصیات ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کی حامی

گزشتہ چند دنوں میں ہانگ کانگ کے  تمام حلقوں کیشخصیات نے چین کی مرکزی حکومت کی جانب سےہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے اقداماتکی حمایت کی ہے۔  مختلف شخصیات کی جانب سےدئیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے  کہ "محب وطن لوگوںکے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنےاور ایک ملک دونظامسمیت مرکزی حکومت کی تمام پالیسیوں کے تحفظ کےلئے مضبوط  حمایتی دیوار قائم کی جائے گی۔
ہانگ کانگ میں رہنے والے سوئس تاجر اینڈرون نے کہاکہ  "محب وطن لوگوں کا حکمرانی کرنا دنیا بھر میں رائجطریقہ کار کےمطابق ہے۔ کوئی بھی ملک  وطن دشمنوں کو ملک پر حکمرانی کرنے والی ٹیم میں شامل نہیں کرتا۔انتخابی نظام میں اصلاحات ہانگ کانگ کے لئے مفید ہیں اور یہ اصلاحات سماج کو زیادہ مستحکم بنائیں گی۔ ایک ملک دونظام کے اصول کی پاسداری اوراقتدار اعلیٰ کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
جزیرہ ہانگ کانگ میں  خواتین فیڈریشن کی چیئرپرسن جنلنگ نے کہا کہ "محب وطن لوگوں کا ہانگ کانگ پرحکمرانی کرنا"   ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی خرابیاں دور کر دے گا۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں ہانگ کانگ کی ترقی کو اہم حیثیت دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کوقومی حمایت کے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر  اپنی ترقی کوزیادہ مضبوط بنانا چاہیے۔