Official Web

چین دو ہزار بیس میں دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا ملک رہا


چوبیس  تاریخ کو  چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  کے زیر  اہتمام نیوز پریفنگ میں وزارت تجارت کے اہل کار   نے اپنے بیان میں کہا کہ  2020 میں  چین کے غیر ملکی سرمائے کے استعمال میں اضافہ ہوا  اور دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرما یہ حاصل کرنے والا ملک بن  گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 2020 میں چین میں غیر ملکی سرمائے کا کل اصل استعمال 999.98 بلین یوآن رہا   جس میں  پچھلے سال کے مقابلے مِیں چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ  39،000 غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نئے   کاروباری ادارے  قائم ہوئے ، جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ موصول کرنے والا ملک بن گیا۔ اس میں ہائی ٹیک صنعتوں میں غیر ملکی سرمائے کا  استعمال  پچھلے سال کے مقابلے میں  11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔