Official Web

سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے آج ملک مقروض ہے، شبلی فراز

پشاور(بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے آج ملک مقروض ہے، اب شاہ خرچیاں بند ہوگئیہیں، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں،ووٹ خریدنے والی جماعتیں اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن نہیں چاہتے،ہم ہارس ٹریننگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ہمیں عددی برتری حاصل ہے، اسی اعداد و شمار کے مطابق سینٹ کی نشستیں جیتیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں بیرون ملک سے سرجری کرانی ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران ملک میں یہ سہولت کیوں نہیں بنائی۔ انہیں کھانسی کے علاج کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا ہے، ماضی میں معاشی طور پر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے آج ملک مقروض ہے، حکمرانوں اور کی طرز زندگی میں بہت فرق تھا۔ ماضی کی حکومتوں اور وزیراعظم عمران خان کے طرز حکمرانی کا موازنہ سامنے آگیا ہے، اب شاہ خرچیاں بند ہوگئی ہیں، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں۔