Official Web

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ جدید میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی میزائل غزنوی 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو درست نشانہ بنا سکتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔