Official Web

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گردیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا ہے – نوٹٰفیکییشن (باقی صفحہ7بقیہ نمبر3) کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہی، اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے – خیال رہے کہ ا?ئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر اضافہ کی سمری بھیجی گئی تھی – ہائی سپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا تھا – تاہم وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی – وزیرِاعظم نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی –