Official Web

پی ڈی ایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات , احتجاجی خط جمع کرایا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد کی چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ملاقات کر کے ای سی پی میں 8نکاتی احتجاجی خط جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے میں تاخیری حربے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں’الیکشن کمیشن نے خود 2020کے حکم میں لکھا کہ اسکروٹنی کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی’اگر کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی تو کمیٹی کو دوبارہ ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟’23اکاوئنٹس کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کر کے اسکروٹنی کمیٹی کی سماعت اوپن کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن میں آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرادیا، خط کیمتن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے میں تاخیری حربے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن نے خود دوہزار بیس کے حکم میں لکھا کہ اسکروٹنی کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی،اگر اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کررہی تو کمیٹی کو دوبارہ زمہ داری کیوں سونپی گئی؟۔ پی ڈی ایم نے خط کے متن میں کہا ہے کہ تئیس اکاوئنٹس کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائے، اسکروٹنی کمیٹی کی سماعت اوپن کی جائے اور اس میں پی ڈی ایم کے نمائندے شامل کیے جائیں،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کا جلد فیصلہ کرکے نیک نیتی کا ثبوت دے۔