Official Web

آئی ایم ایف کی چینی معیشت کی بحالی اور ساختی اصلاحات میں پیشرفت کی تصدیق

آٹھ جنوری کو آئی ایم ایف  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں چین نے  کووڈ –۱۹کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیےموثر اقدامات اختیار کیے اور معیشت کی بحالی کے لیے  فوریطور پر  میکرومعاشی اور  مالیاتی  پالیسیاں  اپنائیں جس کےنتیجے میں  معیشت کی بحالی کی رفتار برقرار رہیاور ساختی اصلاحات میں  مسلسل پیشرفت ہوئِی ۔

آئی ایم ایف نے چین کے ساتھ چوتھی شق  کے بارے میںمشاورت کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین کیمیکرو  معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے معاشی بحالی کے لیےمعاونت فراہم کی ہے۔ چین نے مالی استحکام برقرار رکھتے ہوئے ،سب سے زیادہ متاثرہ کمپنیوں کے تحفظ کے لیےمالی امداد کے اقدامات  اختیار کیے ۔

چوتھی شق کی سالانہ مشاورت میں آئی ایم ایف،  اپنے ممبر ممالک کی معاشی کارگردگی اور میکرو پالیسیوں کا  جائزہ لیتے ہوئے  فیصلہ کرتا ہے ۔