Official Web

نئی دہلی میں سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا 1901 کے بعد اب تک کا سب سے سرد ترین موسم ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح سردی کا 118 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

موسم سرما نے شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اپنی برفیلی گرفت مضبوط کردی ہے اور خاص طور پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گھٹ کر 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا ہے جب کہ یہ 1901 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیری نگر کی ڈال جھیل منفی 6.5- درجہ حرارت پر منجمند ہوگئی ہے جب کہ جموں میں گزشتہ 10 سال کے کم ترین 2.4 درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے نہ صرف شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں بلکہ دھند اور اسموگ سے بھی لوگوں کے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
علاقائی موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے سربراہ کلدیپ شری واستو کے مطابق ان دنوں دن کے معمول کے درجہ حرارت کے مقابلے میں ٹمپریچر نصف تھا اور دوسری جانب ماہِ دسمبر کا سرد ترین دن بھی تھا۔

دوسری جانب کہر اور دھند سے بھارت کے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات ہوئے ہیں اور کئی افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔