Official Web

طلاق سے پہلے سوچا، بعد میں فخر محسوس کیا: ملائکہ اروڑہ

ممبئی :  بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ ارباز خان کے ساتھ اپنے رشتے پر ہمیشہ کھل کر بولتی نظر آئی ہیں۔حال ہی میں جب وہ کرینہ کپور کے ریڈیو شو پر پہنچیں تو انہوں نے کچھ اور ڈٹیلس شیئر کیں۔ جن سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو لیکر کتنی پکی تھیں۔

ملائکہ نے کہا جب میں نے اپنے کنبے اور دوستوں سےطلاق کے بارے میں بات کی تو سبھی نے پھر سوچنے کو کہا، سب کی رائے تھی کہ ایسا مت کرنا۔ کوئی آپ کو نہیں کہے گا کہ ہاں الگ ہو جایئے۔ پہلی چیز یہی ہوتی ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ لیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ نے کہا میرے گھر والوں نے طلاق کی سنوائی سے ایک رات پہلے بھی سب چیزوں کے بارے میں سوچنے کو کہا تھا۔ طلاق سے ایک دن پہلے میں نے اپنے کنبے کو ایک ساتھ بٹھایا۔ سبھی مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا تم اپنے فیصلے کو لیکر اٹل ہو؟ مجھے لگتا ہے کہ میں نے سبھی کی باتیں صحیح طریقے سے سنیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو میری فکر کرتے ہیں۔ اس لئے میرے فیصلے کو لیکر وہ کافی فکر میں تھے۔
ملائکہ نے کہا، ” آخر میں میرے دوستوں اور میری فیملی والوں نے کہا کہ اگر تم یہ فیصلہ لے رہی ہو تو تمہاری آنکھوں میں فخر ہے، تم ایک مضبوط خاتون ہو۔ ان ساری چیزوں ے مجھے طاقت ملی۔ اس کی مجھے اس وقت بیحد ضرورت تھی ۔
واضح رہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کی وجہ ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجرسے بڑھتی ہوئی قربت قراردی گئی تھی، جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ دبنگ سلمان خان کی بھابی ملائکہ اروڑہ کی خوبرواداکارارجن کپورکے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت اربازخان سے رشتے میں دراڑ کا سب سے بڑا سبب ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرمتعدد باراربازاورآئٹم گرل میں تکرار بھی ہوئی ہے تاہم اکتوبر 2015 سے ہی ملائکہ نے اربازخان سے الگ رہائش اختیارکرلی تھی۔