Official Web

کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کوالگ کرنا چاہیے: بلاول بھٹو

کراچی:  بلاول بھٹو کا کہنا ہے کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، دھمکیاں اور نوٹسز موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے، کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari

The government has responded to my demand to sack ministers associated with banned outfits by declaring me anti-state, issueing death threats & NAB notices. None of this deters us from our principle stand; form joint NSC parliamentary committee & act against banned outfits.

553 people are talking about this

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ایسے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیئے، ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہیئے۔