Official Web

نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں؟، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:  ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں ممبران، سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری…

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی: آئینی وقت ختم،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

کوئٹہ:  بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے آئینی وقت ختم ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر امیدوار کی نامزدگی پر متفق نہ ہو سکے، اب سپیکر اسمبلی حکومت اور…

پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: امریکہ

واشنگٹن:  امریکہ نے کہا پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا جانتے ہیں پاکستان میں حکومت تحلیل کر دی گئی ہے، پاکستان میں…

3 ایم پی او نظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بینچ کا…

میسی نے امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت بدل دی، لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا

لیونل میسی نے بدترین ریکارڈ رکھنے والی امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت بدل دی اور اسے لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔لیگزکپ  میں گزشتہ روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انٹرمیامی نےفلاڈیلفیا کو 4-1 سے شکست دی۔…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ…

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔…

شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شہر یار آفریدی کی رہائی کے کیس کی سماعت کی۔ شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ڈی سی…

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی:  گورنر سندھ کی مصروفیات کے باعث نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری تقریب 17 اگست بروز جمعرات کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، گورنر سندھ کی اسلام آباد میں مصروفیات کے سبب…

حسان نیازی کی گرفتاری میں اہم پیشرفت، اے پلس کیٹگری ملزمان میں شامل

کوئٹہ:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزمان میں شامل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو اے پلس اور اے کیٹگریز کا نام بھی دیا گیا ہے، پولیس کی ٹیم حسان…

اسمبلی تحلیل ہو چکی، نئے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، عمران کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست نمٹا دی…

سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ…