Official Web

شی جن پھنگ کا جنوبی افریقہ میں شدید سیلاب کے باعث نقصانات پر اظہار افسوس

چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے صوبہ کوانا میں مسلسل  بارشوں سے شدید سیلاب کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔ شی جن پھںگ نے اپنی جانب سے اور چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےجاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔  انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جنوبی افریقی حکومت کی  مضبوط قیادت میں آفت زدہ علاقوں کے لوگ تباہی پر قابو پا کر اپنے گھروں کی جلد دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔