Official Web

گوگل کروم میں بہترین فیچر آخرکار متعارف

گوگل کے ویب براﺅزر کروم میں بہت جلد ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جو کروڑوں افراد کے لیے خوش کن ثابت ہوگا۔

اگر تو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہیڈ فون کانوں کو لگائے رکھتے ہیں تو یقیناً اس وقت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہوں گے جب اچانک ہی کوئی اشتہار بلند آواز میں کانوں کے پردے پھاڑنے لگتا ہے۔

مگر اب گوگل کروم پر آپ کو اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب چند کلکس پر اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکے گی۔

گوگل کروم کے 64 بیٹا ورژن میں ایک نئی اپ ڈیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ آٹو پلے ویڈیوز سے ہونے والی الجھن سے نجات دلائے گی۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئی اپ ڈیٹ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یو آر ایل کے ساتھ موجود سبز تالے پر کلک کرکے ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں موجود ساﺅنڈ آئیکون پر ‘ آل ویز بلاک آن دس سائٹ’ کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد کبھی بھی اس ویب سائٹ میں آٹو پلے ویڈیو پر چلنے والے اشتہارات یا آواز تنگ نہیں کرسکے گی۔

یہ فیچر نئے کروم براﺅزر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد فیچرز میں سے ایک ہے جس کا مقصد ویب براﺅزنگ کو محفوظ بنانا ہے اور لوگوں کو اشتہارات سے بچانا ہے۔

اب اس براﺅزر میں بلٹ ان پوپ اپ بلاکر بھی دیا جارہا ہے اور نقصان دہ سائٹس کے لیے ری ڈائریکٹر ٹریفک کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے دیئے جانے والے فیڈ بیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں ڈیسک ٹاپ پر ویب سرفنگ کے دوران غیر ضروری مواد کو دیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

یہ بیٹا ورژن اگلے مہینے تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ۔

ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنی پسندیدہ ویب سائٹس گوگل کروم پر بغیر کچھ ٹائپ کیے بھی کھول سکتے ہیں؟

جی ہاں ایسا بالکل ممکن ہے اور بہت آسان بھی ہے۔

%d bloggers like this: