Official Web

لاہور: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 3 بچے جھلس کر دم توڑ گئے، 5 افراد زخمی

لاہور:  لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر دم توڑ گئے، میاں بیوی اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بدقسمتی سے کسی کو جان بچانے کی مہلت نہ ملی، 3 بچے جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ زخمی ہونے والے دیگر افراد میں میاں بیوی اور 3 دیگر بچے شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ع وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔