Official Web

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد کے قریب پہنچ گئی

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔