Official Web

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھا رہا ہے، بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، چمن،قلعہ عبداللہ میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔