Official Web

مہنگائی کی شرح 19.82 فیصد پر آگئی، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی: بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے جانی خیل کے مقام پر فوج کی چوکی پر حملہ کیا ، دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی سرفراز علی وطن پر قربان ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق دہشتگروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 26 سالہ سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13 اور 14 جنوری کی رات فوجی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔