Official Web

ایپل نے آئی او ایس کا اپ گریڈ ورژن پیش کردیا

سان فرانسسكو: موبائل بنانے والے کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔

آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ ’کار پلے‘ کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

آئی او ایس کا نیا ورژن کیسے انسٹال کیا جائے؟

سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جاکر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔

یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی، جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔