Official Web

دو ہزار اکیس میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کا کل حجم 11 کھرب یوان سے متجاوز

چین کی وزارت تجارت کے تیرہ جنوری کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دو ہزار اکیس میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کا کل حجم 11 کھرب یوان سے متجاوز ہو چکا ہے جو کہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
دو ہزار اکیس میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت  گیارہ کھرب انچاس ارب چھتیس کروڑ یوان تک پہنچی جس میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.9%  کا اضافہ ہوا ہے۔ان میں ہائی ٹیک کی صنعت میں غیرملکی سرمایہ کاری کا اضافہ نستباً تیز رہا جو کہ گزشسہ سال سے 17.1% زیادہ ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے مطابق ،”دی بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ ممالک اور آسیان ممالک کی  جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب  29.4   فیصد اور  29  فیصد کا اضافہ ہوا۔
چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے وزارت تجارت کی ترجمان شو جیو تھنگ نے کہا کہ فی الحال فریقین کی اقتصادی و تجارتی ٹیمز معمول کے رابطے میں ہیں۔