Official Web

اداکاراؤں کو جلد شادی کرلینی چاہیے ورنہ شادی نہیں ہوتی: ایمن خان

معروف اداکارہ ایمن خان نے شوبز کی خواتین کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں ایمن خان نے  ’وائس اوورمین‘ نامی ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالات کے مختلف سیگمنٹس میں اپنے جواب دیے۔

پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں اداکارہ سے میزبان و ہدایتکار وجاہت رؤف نے سوال کیا کہ   کیا تمام اداکاراؤں کو جلد شادی کرلینی چاہیے، کیوں کہ لڑکوں کی تعداد کم ہورہی ہے؟

جواب میں ایمن نے ہنستے ہوئے کہا کہ جی ہاں، جب وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ شادی کرنے میں بہت زیادہ وقت لگادیں تو پھر آپ کی شادی نہیں ہوتی۔

ایمن نے بغیر نام لیے انڈسٹری کی غیر شادی شدہ اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جن کی شادیاں اب تک نہیں ہوئیں۔

منیب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کیا کریں گی؟

اداکارہ نے یاسر حسین کے لیے کہا کہ وہ اپنا میل جول دوسروں سے کم رکھیں__فوٹو: فائل
اداکارہ نے یاسر حسین کے لیے کہا کہ وہ اپنا میل جول دوسروں سے کم رکھیں__فوٹو: فائل

میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کے شوہر منیب رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو کیا کریں گی؟ اس پر ایمن نے جواب دیا کہ اس کی ہی پستول سے اسے گولی مار دوں گی، ساتھ ہی اس لڑکی کو بھی ماردوں گی۔

ایمن خان نے پروگرام کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی حسِ مزاح کی تعریف کی، ساتھ ہی ایک اور سوال پر انہوں نے اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار دوسروں سے ملاقات کیا کریں، وہ بہت کم دیگر اداکاروں سے ملتے ہیں۔

اداکارہ نے یاسر حسین کو دوسروں سے میل جول کم رکھنے کا مشورہ دیا۔

%d bloggers like this: