Official Web

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے محفوظ اور کامیاب انعقاد کے منتظر ہیں،چیئرمین بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیرمین تھامس باخ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور چین کے جشن بہار کی آمد کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اولمپکس میں سی ایم جی کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  جشن بہار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس کے محفوظ اور کامیاب انعقاد اور اس کے لیےچائنا میڈیا گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کے منظر ہیں۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے خط میں کہا کہ سی ایم جی، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی شاندار نشریات کے لیےبھرپور طور پر  تیار ہے۔