Official Web

2022 میں چینی معیشت میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوگا ،عالمی معاشی آوٹ لک

عالمی بینک نے  عالمی معاشی آوٹ لک کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی جس کے مطابق اندازہ ہے کہ سال دو ہزار بائیس میں عالمی معیشت کی شرح نمو چار اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ جائے گی ، جو پہلے کی جانے والی  پیش گوئی سے 0.2 فیصدی پوائنٹ کم ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں چینی معیشت  میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوگا تاہم کووڈ-۱۹ کے پھیلاو کے باعث عالمی معاشی بحالی کی رفتار سست ہوگی۔عالمی بینک کے سربراہ نے عالمی برادری سے مشاورت اور قومی پالیسی پر رد عمل کو مضبوط بنانے کی اپیل کی تاکہ عالمی معیشت مثبت طور پر ترقی کر سکے۔

%d bloggers like this: