Official Web

پہلا ٹیسٹ؛ بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

چٹاگانگ: پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کا آغاز شادمان اسلام اور سیف حسن نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 14،14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے دونوں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے، کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو گرین کیپ دی۔