Official Web

میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب ایک سرکاری ٹی وی چینل تھا تو امن تھا، اور آج میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، اور جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں۔

پولیس افسر ان نئی زندگی میں داخل ہونےجارہے ہیں، پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی،آج کےدورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے پولیس شعبے سےمتعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا،
ہمارے پڑوس تخریب کاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانےنہیں دیتے ، ایک وقت تھا جب میں وزیر اطلاعات تھا، اس وقت ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوتا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، لیکن آج میڈیا پر کرائم اسٹوریوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے، اور جرائم پیشہ افراد کی اسٹوریاں چلائی جارہی ہیں، اور پھر جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں، ایسے حالات میں پولیس کی زیادہ ذمہ داریاں بنتی ہیں، جب اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام دے دیا تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا