Official Web

ملک بھر میں پٹرول پمپ کل بند رہیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مالکان کو ہدایت

اسلام آباد:  ملک بھر میں کل پٹرول پمپ بند رہیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مالکان کو کل صبح (25 نومبر) چھ بجے سے فروخت بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی ہڑتال ہوگی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اُن کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے-حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کوئی عملددرآمد نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پر ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا۔

%d bloggers like this: