Official Web

بچوں کو پھل سبزیوں کھلانے کے لیے نصف پلیٹ کی ترکیب آزمائیں

پینسلوانیا: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر بچے پھل اور سبزیوں سے بھاگتے ہیں تو اس کے لیے ایک نسخہ آزمائیں جس میں بچوں کی پلیٹ میں روایتی کھانا نصف کردیں اور آدھی جگہ پر سبزیاں اور پھل رکھ دیں۔ اس تدبیر سے بچے پھل اور سبزیوں کی جانب راغب ہوسکتےہیں۔

اگرچہ بچوں کی ہر غذا میں پھل اور سبزیوں کی تجویز امریکی غذائی ہدایات میں عرصے سے شامل ہے لیکن بچے اس جانب راغب نہیں ہوتے۔ اب ماہرین مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر بچے کی پلیٹ میں گوشت، چاول، برگر یا پنیر ہے تو اس کی نصف مقدار ہٹادیں اور اس کی جگہ پھل اور سبزیاں رکھ دیں۔
دوسرے طریقے میں کھانے کی مقدار تو اتنی ہی رکھی گئ لیکن جب ساتھ میں پھل اور سبزیاں رکھی گئیں تو اس کے بھی فوائد برآمد ہوئے۔
کھانے کی پوری مقدار کے ساتھ ساتھ پھل اور سبزیاں رکھنے سے بچے 24 فیصد زائد سبزیاں اور 33 فیصد زائد پھل کھانے لگے ۔ لیکن جب روایتی کھانے کی مقدار کم کرکےپھل اور سبزیوں کو ان کی جگہ رکھا گیا تو اس کے سب سےاچھے نتائج برآمد ہوئے یعنی سبزیوں کا استعمال 41 اور پھلوں کا استعمال 38 فیصد بڑھا۔

یہ تحقیق پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیومن انجیسٹو بیہیویئر کی ماہر باربرا رولس نے کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ تحقیق کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہے۔ نئی تدبیر میں نصف پلیٹ کو پھلوں اور سبزیوں سے بھرنے میں اول تو کھانا ضائع نہیں ہوتا اور بچے صحت بخش غذا کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ناکامی ہوتی ہے تو پھلوں اور سبزیوں کو بدل کر دیکھیں اس سے مزید فائدہ ہوسکتا ہے۔

پوری دنیا کی طرح خود پاکستانی بچے بھی پھل اور سبزیوں سے کتراتے ہیں اور اب والدین اس طریقے پر عمل کرکے اپنے بچوں کی غذا مزید صحتمند بناسکتے ہیں۔