Official Web

شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا گیا

لاہور: عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔

عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔