Official Web

واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری ری اسٹور کرنے کا متبادل اور کارآمد طریقہ کار

سلیکان و یلی: ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کارآمد متبادل حل پیش کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے استعمال کنندگان کو سب سے بڑا مسئلہ اس صورت میں پیش آتا ہے جب وہ اپنی بیک اپ کی گئی چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ری اسٹور 100 فیصد ظاہرکرنے کے بعد بھی ایپلی کیشن ہینگ ہوجاتی ہے اور نتیجے میں آپ کو اپنی چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اس خرابی کا حل پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس خامی کی وجہ سے استعمال کنندہ کے پاس بیک اپ ری اسٹور کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا اور اس کے نتیجے میں اسے ساری چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

 

زیر نظر مضمون میں واٹس ایپ کے اس اہم اور دیرینہ مسئلے کا متبادل حل پیش کیا گیا ہے؛

1۔ سب سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو گوگل ڈرائیو سے ان لنک کریں۔ https://drive.google.com پر جا کر اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں، پھر Settings کو اوپن کریں، Manage Apps پر جائیں، واٹس ایپ میسنجر پر کلک کریں، آپشن پر جا کر  پرDisconnect from Drive پر کلک کریں۔

2۔ واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں۔

3۔ فائل مینیجر کو استعمال کرتے ہوئے ’’/user/Android/Media/com.whatsapp/WhatsApp/Databases‘‘ سے سب سے آخر میں Save کی گئی ڈیٹا بیس فائل کو منتخب کریں اور اس کو ری نیم ( دوبارہ نام دینا ) ’’msgstore.db‘‘ کرکے crypt. ایکسٹینشن کو جوں کا توں رہنے دیں۔ مثال کے طور پر ایکٹینشن ’’.crypt12‘‘ ہے تو پھر ڈیٹا بیس فائل کا نیا نام ’’msgstore.db.crypt12‘‘ ہونا چاہیے۔ اگر یہ پاتھ  موجود نہ ہو تو’’WhatsApp/Databases‘‘ یا پھر ’’/user/WhatsApp/Databases‘‘ کے ساتھ کوشش کریں۔

5۔ واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ سے منسلک نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔

6۔ لاگ ان کرنے کے بعد واٹس ایپ گوگل ڈرائیو سے بیک اپ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن واٹس ایپ کے ڈرائیو سے ان لنک ہونے کی وجہ سے وہ بیک اپ تلاش نہیں کرسکے گا۔ جی ڈرائیو سے بیک اپ میں ناکامی کے بعد واٹس ایپ پہلے سے ری نیم کیے گئے لوکل بیک اپ کو منتخب کرکے کام یابی سے بیک اپ ری اسٹور کردے گا۔

6۔ چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ کو دوبارہ گوگل اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔