Official Web

آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں ایل اے تین میر پور اور ایل اے 12 چڑھوئی میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواران میدان میں ہیں، دونوں حلقوں میں 85 ہزار 864 ووٹرز حق رائےدہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرزکی تعداد 45 ہزار 404 جبکہ خواتین کی تعداد 40 ہزار 460 ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 ہزارپولیس اہلکارسکیورٹی پرمامور ہیں۔ 147 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس اور 60 انتہائی احساس قرار دیئے گئے ہیں۔ 242 رینجرز، 113 پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس کیلئے الرٹ ہیں۔

%d bloggers like this: