Official Web

لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی اشتراک ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوڈ سکیورٹی اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کی ضروریات پوری کرنے میں پنجاب کا سب سے زیادہ حصہ ہے، ہماری حکومت نے کسان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، گندم، گنے اور دیگر فصلیں کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے، کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کاشتکاروں کا استحصال کیا۔