Official Web

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی

لاہور: ی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

شیڈول کے تحت قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

%d bloggers like this: