Official Web

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عہدے سے اچانک مستعفیٰ

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اچانک استعفیٰ دے دیا، واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم وہ 10 ماہ عہدے پر رہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بورڈ چئیرمین کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 13 اور 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنا تھے تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ نے بھی اچانک دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر واٹ مور کو شدید تنقید کا سامنا تھا، انگلش اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

%d bloggers like this: