Official Web

وزرا اور مشیروں کے استعفے، جمال کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی

بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی۔

کابینہ سے 3 ناراض وزیروں، 2 مشیروں اور 4 پارلیمانی سیکرٹریز نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

مستعفی افراد نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلوچستان کابینہ کے ناراض اراکین نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے ، استعفے دینے والے افراد میں عبدالرحمٰن کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل ہیں۔

میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ 2 دن بعدوزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائےگی جس کے لیے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

حکومتی ترجمان کا رد عمل

دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مستعفی نہيں ہوں گے کیوں کہ انہیں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی پارٹیوں کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے بدھ کی شام 5 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

%d bloggers like this: