Official Web

ایف آئی اے نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکنے کیلئے اقدامات اور تحقیقات کا آغاز کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو روکنے کےلیےاقدامات اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ا یف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ظفر پراچہ سے ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت میں اضافےسے متعلق انکوائری کی ۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق مالک ظفر  پراچہ سے امریکی ڈالر کے خریداروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

ترجمان  ایف آئی اے  کا کہنا ہے انکوائری کے دوران پورےریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کی وجہ سے  حقیقی اور جعلی خریداروں کا تعین کیا جاسکے گا۔

 ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ کراچی سے کوئٹہ اور افغانستان اسمگلنگ ہے۔

 حکام نے مزید کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے جبکہ  تحقیقات کے سلسلے میں دیگر منی ایکسچینجرز کو بھی بلایا جائیگا۔