Official Web

ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں آج ڈالر  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16 پیسے اضافے سے 170 روپے 96 پیسے ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 172 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔