Official Web

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی:  لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ہوئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کےایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔