Official Web

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛10 سیکنڈ کے اشتہارکیلیے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب

ممبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اشتہارات کیلیے نشریاتی ادارہ ریکارڈ معاوضہ مانگنے لگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دکھانے والا نشریاتی ادارے کی جانب سے  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کمپنیوں سے 10 سیکنڈ کی جگہ کیلیے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں، مذکورہ ادارے کی جانب سے کسی بھی اسپورٹس مقابلے کیلیے 10 سیکنڈ کا یہ سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: