Official Web

پشاور میں آٹا مہنگا کردیا گیا

پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

آٹے کی قیمت میں  اضافے سے مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا 20 کلو تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوا  جب کہ  پنجاب سے آنے والا اسپیشل آٹا 1200 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا جو 1300 میں فروخت کیا جارہا تھا وہ اب 1500 میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسپیشل اور فائن آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پنجاب میں بیٹھے مافیا کی وجہ سے ہے، اگر حکومت نے بروقت آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس نہ لیا تو آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

%d bloggers like this: