Official Web

بھارت کورونا سے مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کو 50 ہزار روپے معاوضہ دے گا

بھارتی حکومت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو مالی معاوضہ ادا کرے گی۔

بھارتی اخبارکے مطابق بھارتی حکومت کورونا کے باعث مرنے والوں کے لواحقین کو 50 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ14 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرےگی۔

رپورٹ کے مطابق 2 وکلا کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضےکی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس میں لواحقین کو 4 لاکھ بھارتی روپے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

تاہم مودی سرکار کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اتنی رقم سے خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا اس لیے معاوضے کی رقم کم کی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے 50 ہزار بھارتی روپےکی تجویزقبول کرلی ہے جس کے تحت یہ رقم مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت لواحقین کو فراہم کی جائے گی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 4 لاکھ 47 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

%d bloggers like this: