Official Web

اگر طالبان کیساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، کچھ نہیں نکلا، وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، عمران خان کے بیان نے سب کو چپ کرا دیااگر طالبان کیساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات اُن کے نوٹس میں نہیں، وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ جو پاکستان کے آئین اور قانون کو مانیں گے اُن سے بات چیت ہو سکتی ہے، ہتھیار ڈالنے اور ملکی آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی، وزیراعظم نے کہا ہے ملک کو نقصان پپہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے حالات میں بہتری چاہتے ہیں، افغانستان کے لئے آن لائن ویزا شروع کر رہے ہیں، 15 اگست سے تاحال 20 ہزار افراد افغانستان سے آئے، سکردو میں شناختی کارڈ کی سہولت دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پٹرولنگ یونٹ لانے جا رہے ہیں، پٹرولنگ یونٹ میں ڈرونز بھی شامل ہوں گے، شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کا اہتمام کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک دن میں پاسپورٹ اجراء کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا، نادرا کے 136 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، آن لائن ویزا 3 ہفتے میں جاری ہو جایا کرے گا، بائیو میٹرک پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔