Official Web

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 35 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: کورونا کے وار کم ہو نے لگے، 24 گھنٹے میں 35 افراد جاں بحق ہوئے، مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 866 ہو گئی جبکہ 3 ہزار 445 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 503 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 49ہزار 858ہو گئی۔ ایک ہزار 656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11لاکھ 75ہزار 489افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 32ہزار 809، سندھ میں 4لاکھ 59ہزار 392، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74ہزار 490، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5ہزار 664 اور بلوچستان میں 32ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 216اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 331افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

 

%d bloggers like this: