Official Web

خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران 102 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 102 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے مزید 102 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بونیر میں 20 ، پشاور میں 10، شانگلہ میں 9، مانسہرہ میں 8 افراد، ایبٹ آباد میں 5، کرک، صوابی اور مردان میں 4،4 ، بٹگرام، خیبر اور نوشہرہ میں 3 ، 3، چارسدہ میں 2 افراد جب کہ بنوں، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے مجموعی طور پر 15 ہزار 187 مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 558 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 635 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 153 افراد زیر علاج ہیں۔

%d bloggers like this: