Official Web

انسانی حقوق کونسل میں چین اور کئی ممالک کے نمائندے امریکہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائیں

ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس کے دوران ، چین ، بیلاروس ، شمالی کوریا اور وینزویلا کے مستقل مشنوں نے جنیوا میں "امریکہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا  کے مقامی لوگوں کےحقوق کی خلاف ورزی” کے موضوع پر ایک ویڈیو  ایونٹ کی میزبانی کی۔ کینیڈا اور آسٹریلیا کے مقامی لوگوں کے نمائندوں اور چینی دانشوروں نے اجلاس میں تینوں ممالک کے مقامی لوگوں کے خلاف سنگین جرائم کو بے نقاب کیا اور تینوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کریں۔ کئی ممالک کے مستقل مشنوں،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں سمیت چالیس سے زائد افراد نے اجلاس میں شرکت کی۔

سوئٹزرلینڈ ، اسپین ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، کولمبیا ، وینزویلا ، کیوبا ، برازیل ، میکسیکو ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت 10 سے زائد ممالک کے ناظرین نے سوشل میڈیا پر اس  ویڈیو اجلاس کو دیکھا۔  کچھ ناظرین  نے اس اجلاس کی میزبانی کرنے پر چین اور دوسرے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔مہمانوں کی جانب سے کروائے جانے والے تعارف نے انہیں امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں مقامی لوگوں کی المناک حالت اور مذکورہ ممالک کے سنگین جرائم کو سمجھنے میں مدد دی۔ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو مقامی لوگوں کے لیے بولنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔امید ہے کہ بین الاقوامی برادری تاریخی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی ، اور ساتھ ہی امریکہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا پر زور دے گی کہ وہ مقامی لوگوں کو وضاحت دے۔