Official Web

برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، فوج کو تیار رہنے کا حکم

لندن:  برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، انتظامیہ کی مدد کے لیے برطانوی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ۔

برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کےبعد برطانوی فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، وزارت توانائی کےمطابق ملٹری ٹینکر ڈرائیورز کو سپلائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بحران کے باعث لوگوں نے ضرورت سے زیادہ پٹرول گاڑیوں میں ڈلوانا شروع کردیا ہے جبکہ متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہوگیا ہے۔