Official Web

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو آن لائن پورٹل پر مسائل کا سامنا

ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تقریبا آگئی ہے اور  گزشتہ روز پورا دن ٹیکس چالان کی تیاری معطل رہی۔ پورٹل پر بلا تعطل کام نہ ہونے سے لوگوں کے لیے مقررہ وقت پر ڈیٹا جمع کرانا مشکل ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سسٹم معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

%d bloggers like this: