Official Web

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا اہتمام

آج ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں مجالس اور جلوس برآمد کیے جارہے ہیں اور شہدائے کربلا سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کراچی میں نشتر پارک سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ تک کنٹینر لگا کر جلوس کے مرکزی راستے اور دکانیں سیل کردی گئیں۔ سندھ کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے جبک شہرِ قائد میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

پنجاب میں ایک روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگادی گئی۔ لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر متاثر ہے جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔

%d bloggers like this: