Official Web

ہم کیونکر کامیاب ہو سکے ؟پیپلز ڈیلی کا مضمون

ستائیس ستمبر کو چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے"ہم کیونکر کامیاب ہو سکے ؟” کے عنوانسے ایک مضون شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئیکہ رواں سال جولائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی سو ویں سالگرہ کی تقریبمیں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہاگر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نہ ہوتی تو عوامی جمہوریہ چین کا قیام نہ ہوتا اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ نہ ہوتی۔یہی بات اس سوال کا سب سے اہم جواب ہے۔ 

 مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سی پی سی نے قوم کو بحران سے نکالنے اور قوم کی نشاۃ ثانیہکی تاریخی مشن کا بیڑہ اٹھایا،غربت کا خاتمہ کیا اور چینی عوام کو ساتھ لے کر جامع اعتدال پسندمعاشرے کی تشکیل کی راہ پر گامزن رہی ۔یہ تاریخی اعتبار سے سی پی سی کی قیادت برقرار رہنے کی وجہ ہے۔

 نظریاتی لحاظ سے دیکھا جائے تو سی پی سی نے اپنی پرخلوص کوششوں سے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اس کے علاوہ  مضمون میںکووڈ۱۹ کا مقابلہ کرنے میں حاصل کردہ کامیابیوں کے ذریعے نشاندہی کی گئی ہے کہ عملی لحاظ سے دیکھا جائے تویہ سی پی سی  کی رہنمائی کو برقراررکھنے کی وجہ ہے۔

مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی پرامن ترقی دنیا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے جو کہ بنی نوع انسان کے مزید خوبصورت مستقبل کی تعمیر کے لیے چینی افہام و تفہیم فراہم کرتی ہے۔

%d bloggers like this: